سورة الذاريات - آیت 41

وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور قوم عاد کے واقعہ (١٦) میں بھی عبرت ہے، جب ہم نے ان پر ہر بھلائی سے خالی ایک ہوا بھیج دی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- أَيْ : تَرَكْنَا فِي قِصَّةِ عَادٍ ، عاد کے قصے میں بھی ہم نے نشانی چھوڑی۔ 2- الرِّيحَ الْعَقِيمَ (بانجھ ہوا) جس میں خیر وبرکت نہیں تھی، وہ ہوا درختوں کو ثمر آور کرنے والی تھی نہ بارش کی پیامبر، بلکہ صرف ہلاکت اور عذاب کی ہوا تھی۔