سورة الذاريات - آیت 29
فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس ان کی بیوی بلند آواز سے بولتی ہوئی آگے آئی، پھر اپنا چہرہ پیٹنے لگی، اور کہنے لگی، میں تو ایک بانجھ بوڑھی عورت ہوں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* صَرَّةٍ کے دوسرے معنی ہیں چیخ وپکار، یعنی چیختے ہوئے کہا۔