سورة محمد - آیت 32
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَشَاقُّوا الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَىٰ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَسَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک جن لوگوں نے کفر (١٦) کیا، اور اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکا، اور رسول کی مخالفت اس کے بعد کی کہ ہدایت ان کے لئے واضح ہوگئی، ایسے لوگ اللہ کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچائیں گے، اور اللہ ان کے اعمال کو ضائع کر دے گا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- بلکہ اپنا ہی بیڑا غرق کریں گے۔ 2- کیونکہ ایمان کے بغیر کسی عمل کی اللہ کے ہاں کوئی اہمیت نہیں۔ ایمان واخلاص ہی ہر عمل خیر کو اس قابل بناتا ہے کہ اس پر اللہ کے ہاں اجر ملے۔