سورة الجاثية - آیت 31

وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا أَفَلَمْ تَكُنْ آيَاتِي تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور لیکن جن لوگوں نے کفر کیا ( ان سے اللہ کہے گا) کیا میری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت نہیں کی جاتی تھیں، تو تم نے تکبر کیا، اور تم تھے ہی مجرم

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ بطور توبیخ کے ان سے کہا جائے گا، کیوں کہ رسول ان کے پاس آئے تھے، انہوں نے اللہ کے احکام انہیں سنائے تھے، لیکن انہوں نے پروا ہی نہیں کی تھی۔ ** یعنی حق کے قبول کرنے سے تم نے تکبر کیا اور ایمان نہیں لائے، بلکہ تم تھے ہی گناہ گار۔