سورة الجاثية - آیت 9
وَإِذَا عَلِمَ مِنْ آيَاتِنَا شَيْئًا اتَّخَذَهَا هُزُوًا ۚ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب اسے ہماری کسی آیت کی خبر (٥) ہوتی ہے، تو اس کا مذاق اڑاتا ہے، ان لوگوں کے لئے رسواکن عذاب ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی اول تو وہ قرآن کو غور سے سنتا ہی نہیں ہے اور اگر کوئی بات اس کے کان میں پڑجاتی ہے یا کوئی بات اس کے علم میں آجاتی ہے تو اسے استہزا اور مذاق کا موضوع بنالیتا ہے۔ اپنی کم عقلی اور نافہمی کی وجہ سے یا کفر ومعصیت پر اصرار واستکبار کی وجہ سے۔