سورة الجاثية - آیت 8

يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّهِ تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے، جن کی اس کے سامنے تلاوت کی جاتی ہے، پھر وہ تکبر کی وجہ سے (اپنے کفرپر) اڑا رہتا ہے، گویا کہ اس نے ان آیتوں کو سنا ہی نہیں ہے، تو آپ اسے درد ناک عذاب کی خوشخبری دے دیجیے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کفر پر اڑا رہتا ہے اور حق کے مقابلے میں اپنے کو بڑا سمجھتا ہے اور اسی غرور میں سنی ان سنی کردیتا ہے۔