سورة الجاثية - آیت 6
تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۖ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَآيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ اللہ کی آیتیں ہیں، جنہیں ہم آپ کو بالکل ٹھیک سنا رہے ہیں، پس وہ اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد، کس بات پر ایمان لائیں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اللہ کا نازل کردہ قرآن، جس میں اس کی توحید کے دلائل وبراہین ہیں۔ اگر یہ اس پر بھی ایمان نہیں لاتے تو اللہ کی بات کے بعد کس کی بات ہے اور اس کی نشانیوں کے بعد کون سی نشانیاں ہیں، جن پر یہ ایمان لائیں گے؟ ﴿بَعْدَ اللهِ﴾ کا مطلب ہے،( بَعْدَ حَدِيثِ اللهِ وَبَعْدَ آيَاتِهِ) یہاں قرآن پر حدیث کا اطلاق کیا گیا ہے۔ جیسے؛ ﴿اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ﴾ (الزمر: 23) میں ہے۔