سورة الدخان - آیت 18

أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جنہوں نے اس سے کہا تھا کہ تم اللہ کے بندوں (بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کر دو، میں بے شک تمہارے لئے اللہ کا ایک امانت دار پیغامبر ہوں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* عِبَادَ اللهِ سے مراد یہاں موسیٰ (عليہ السلام) کی قوم بنی اسرائیل ہے جسے فرعون نے غلام بنارکھا تھا۔ حضرت موسیٰ (عليہ السلام) نے اپنی قوم کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ ** اللہ کا پیغام پہنچانے میں امانت دار ہوں۔