سورة الزخرف - آیت 88
وَقِيلِهِ يَا رَبِّ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ لَّا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اللہ کو اپنے رسول کی اس بات کی بھی خبر (٤٢) ہے کہ اے میرے رب ! بے شک یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں لائیں گے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* وَقِيلِهِ اس کا عطف وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ پر ہے یعنی وَعِلمُ قِيلِهِ ، اللہ کے پاس ہی قیامت اور اپنے پیغمبر کے شکوے کا علم کا ہے۔