سورة الزخرف - آیت 85
وَتَبَارَكَ الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَعِندَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بڑی حکمتوں والا ہے وہ اللہ جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے، اور صرف وہی قیامت کی خبر رکھتا ہے، اور تم سب کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ایسی ذات کو، جس کے پاس سارے اختیارات اور زمین و آسمان کی بادشاہت ہو، اسے بھلا اولاد کی کیا ضرورت؟ 2- جس کو وہ اپنے وقت پر ظاہر فرمائے گا۔ 3- جہاں وہ ہر ایک کو اس کے عملوں کے مطابق جزا وسزا دے گا۔