سورة الزخرف - آیت 83

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس آپ انہیں چھوڑ دیجئے (٣٨) وہ بے سود اور باطل بحثوں میں پڑے رہیں، اور لہو و لعب میں مشغول رہیں، یہاں تک کہ ان کا وہ دن آجائے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اگر یہ ہدایت کا راستہ نہیں اپناتے تو اب انہیں اپنے حال پر چھوڑ دیں اور دنیا کے کھیل کود میں لگا رہنے دیں۔ یہ تہدید وتنبیہ ہے۔ ** ان کی آنکھیں اسی دن کھلیں گی جب ان کے اس روئیے کا انجام ان کے سامنے آئے گا۔