سورة الزخرف - آیت 10
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ مَهْدًا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہی جس نے زمین کو تمہارے لئے بچھونا (فرش) بنایا ہے، اور اس میں تمہارے لئے راستے بنائے ہیں، تاکہ تم اپنی منزل کی طرف جا سکو
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ایسا بچھونا، جس میں ثبات وقرار ہے، تم اس پر چلتے ہو، کھڑے ہوتے اور سوتے ہو اور جہاں چاہتے ہو، پھرتے ہو، اس نے اس کو پہاڑوں کے ذریعے سے جما دیا تاکہ اس میں حرکت وجنبش نہ ہو۔ 2- یعنی ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں اور ایک ملک سے دوسرے ملک میں جانے کے لیے راستے بنادیئے تاکہ کاروباری، تجارتی اور دیگر مقاصد کے لیے تم آجاسکو۔