سورة غافر - آیت 80

وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور تمہارے لئے ان میں دوسرے فائدے بھی ہیں، اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر اپنی اس ضرورت کو پوری کرلو جو تمہارے سینوں میں پوشیدہ ہے، اور تم ان جانوروں اور کشتیوں پر (ایک جگہ سے دوسری جگہ) لے جائے جاتے ہو

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* جیسے ان سب کے اون اور بالوں سے اور ان کی کھالوں سے کئی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ ان کے دودھ سے گھی، مکھن، پنیر وغیرہ بھی بنتی ہیں۔ ** ان سے مراد بچے اور عورتیں ہیں جنہیں ہودج سمیت اونٹ وغیرہ پر بٹھا دیا جاتا تھا۔