سورة غافر - آیت 75
ذَٰلِكُم بِمَا كُنتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَمْرَحُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تمہارا یہ انجام اس لئے ہے کہ تم زمین میں ناحق رنگ رلیاں (٤٠) مناتے تھے، اور اتراتے پھرتے تھے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تمہاری یہ گمراہی اس بات کا نتیجہ ہے کہ تم کفر وتکذیب اور فسق وفجور میں اتنے بڑھے ہوئے تھے کہ ان پر تم خوش ہوتے اور اتراتے تھے۔ اترانے میں مزید خوشی کا اظہار ہے جو تکبر کو مستلزم ہے۔