سورة غافر - آیت 69
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ أَنَّىٰ يُصْرَفُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
کیا آپ ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے (٣٩) ہیں، کس طرح وہ لوگ راہ حق سے پھیرے جا رہے ہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* انکار وتکذیب کے لیے یا اس کے رد وابطال کے لیے۔ ** یعنی ظہور دلائل اور وضوح حق کے باوجود وہ کسی طرح حق کو نہیں مانتے۔ یہ تعجب کا اظہار ہے۔