سورة غافر - آیت 39

يَا قَوْمِ إِنَّمَا هَٰذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَإِنَّ الْآخِرَةَ هِيَ دَارُ الْقَرَارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میری قوم کے لوگو ! یہ دنیاوی زندگی چند دن کی لذت ہے، اور بے شک آخرت ہی ہمیشہ کا گھر ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس کی زندگی چند روزہ ہے اور وہ بھی آخرت کے مقابلے میں صبح یا شام کی ایک گھڑی کے برابر۔ 2- جس کو زوال اور فنا نہیں، نہ وہاں سے انتقال اورکوچ ہوگا۔ کوئی جنت میں جائے یا جہنم میں، دونوں کی زندگیاں ابدی ہوں گی۔ ایک راحت اور آرام کی زندگی۔ دوسری، شقاوت اور عذاب کی زندگی . موت اہل جنت کو آئے گی نہ اہل جہنم کو۔