سورة غافر - آیت 38

وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور مرد مومن نے کہا، اے میری قوم کے لوگو ! تم میری پیروی (٢٢) کرو، میں تمہیں بھلائی کی راہ دکھاؤں گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- فرعون کی قوم میں سے ایمان لانے والا پھر بولا۔ اور کہا کہ دعویٰ تو فرعون بھی کرتا ہے کہ میں تمہیں سیدھے راستے پرچلا رہا ہوں،لیکن حقیقت یہ ہے کہ فرعون بھٹکا ہوا ہے، میں جس راستے کی نشاندہی کر رہا ہوں،وہ سیدھا راستہ ہے اور وہ وہی راستہ ہے، جس کی طرف تمہیں حضرت موسیٰ (عليہ السلام) دعوت دے رہے ہیں۔