سورة ص - آیت 67
قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
آپ کہہ دیجئے کہ یہ ایک عظیم خبر (٢٩) ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی میں تمہیں جس عذاب اخروی سے ڈرا رہا اور توحید کی دعوت دے رہا ہوں یہ بڑی خبر ہے، جس سے اعراض وغفلت نہ برتو، بلکہ اس پر توجہ دینے اور سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔