سورة ص - آیت 60
قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
(تابعدار جہنمی) کہیں گے، بلکہ تم سرداروں کے لئے کوئی خوش آمدید (٢٥) نہیں ہے، تم ہی نے تو اس عذاب کو ہمارے لئے بھیج دیا تھا، پس جہنم برا ٹھکانا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تم ہی کفر وضلالت کے راستے ہمارے سامنے مزین کرکے پیش کرتے تھے، یوں گویا اس عذاب جہنم کے پیش کار تو تم ہی ہو۔ یہ پیروکار، اپنے مقتداؤں کو کہیں گے۔