سورة ص - آیت 57
هَٰذَا فَلْيَذُوقُوهُ حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یہ ہے کھولتا ہوا پانی اور پیپ، پس وہ لوگ اس عذاب کو چکھتے رہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ﴿حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ فَليَذُوقُوه﴾، هَذَا کی خبر ہے یعنی هَذَا حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ فَلْيَذُوقُوهُ یہ ہے گرم پانی اور پیپ، اسے چکھو۔ حَمِيمٌ، گرم کھولتا ہوا پانی، جو ان کی آنتوں کو کاٹ ڈالے گا۔ غَسَّاقٌ، جہنمیوں کی کھالوں سے جو پیپ اور گندا لہو نکلے گا۔ یا سخت ٹھنڈا پانی، جس کا پینا نہایت مشکل ہوگا۔