سورة ص - آیت 48

وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور آپ اسماعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کیجئے، یہ سبھی اچھے لوگوں میں سے تھے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یسع (عليہ السلام) کہتے ہیں، حضرت الیاس (عليہ السلام) کے جانشین تھے، ال تعریف کے لئے ہے اور عجمی نام ہے، ذوالکفل کے لئے دیکھئے سورۃ الانبیاء، آیت 85 کا حاشیہ۔ أَخْيَارٌ خَيْرٌ یا خَيِّرٌ کی جمع ہے جیسے مَيِّتٌ کی جمع أَمْوَاتٌ ہے۔