سورة ص - آیت 39

هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(ہم نے ان سے کہا) یہ ہمارا عطیہ ہے، آپ چاہیں تو دوسروں کو اس میں سے دیجئے یا نہ دیجئے، اس کا آپ سے کوئی حساب نہیں ہوگا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی تیری دعا کے مطابق ہم نے تجھے عظیم بادشاہی سے نواز دیا، اب انسانوں میں سے جس کو تو چاہے دے، جسے چاہے نہ دے، تجھ سے ہم حساب بھی نہیں لیں گے۔