سورة الصافات - آیت 169

لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تو ہم بھی اللہ کے برگزیدہ بندے ہوتے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* ذکر سے مراد کوئی کتاب الٰہی یا پیغمبر ہے۔ یعنی یہ کفار نزول قرآن سے پہلے کہا کرتے تھے کہ ہمارے پاس بھی کوئی آسمانی کتاب ہوتی، جس طرح پہلے لوگوں پر تورات وغیرہ نازل ہوئیں۔ یا کوئی ہادی اور منذر ہمیں وعظ ونصیحت کرنے والا ہوتا، تو ہم بھی اللہ کے خالص بندے بن جاتے۔