سورة الصافات - آیت 107

وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے اس لڑکے کے فدیہ کے طور پر ایک بڑا جانور بھیج دیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ بڑا ذبیحہ ایک مینڈھا تھا جو اللہ تعالیٰ نے جنت سے حضرت جبرائیل (عليہ السلام) کے ذریعے سے بھیجا۔ (ابن کثیر) اسماعیل (عليہ السلام) کی جگہ اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس سنت ابراہمی کو قیامت تک قرب الہٰی کے حصول کے لئے ایک ذریعہ اور عیدالاضحیٰ کا سب سے پسندیدہ عمل قرار دے دیا گیا۔