سورة الصافات - آیت 78

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے پیچھے آنے والی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی (٢٠) رکھا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی قیامت تک آنے والے اہل ایمان میں ہم نے نوح (عليہ السلام) کا ذکر خیر باقی چھوڑ دیا ہے اور وہ سب نوح (عليہ السلام) پر سلام بھیجتے ہیں اور بھیجتے رہیں گے۔