سورة الصافات - آیت 61

لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ایسی ہی کامیابی کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس جیسی نعمت اور اس جیسے فضل عظیم ہی کے لئے محنت کرنے والوں کو محنت کرنی چاہئے، اس لئے کہ یہی سب سے نفع بخش تجارت ہے۔ نہ کہ دنیا کے لئے جو عارضی ہے۔ اور خسارے کا سودا ہے۔