سورة الصافات - آیت 40

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

سوائے اللہ کے برگزیدہ بندوں (١٢) کے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی یہ عذاب سے محفوظ ہوں گے، ان کی کوتاہیوں سے بھی درگزر کر دیا جائے گا، اگر کچھ ہوں گی اور ایک ایک نیکی کا اجر انہیں کئی کئی گنا دیا جائے گا۔