سورة الصافات - آیت 18

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آپ کہہ دیجیے کہ ہاں، اور تم ذلیل و بے بس ہو گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس طرح دوسرے مقام پر بھی فرمایا ﴿وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ﴾ (النمل: 87) ”سب اس کی بارگاہ میں ذلیل ہو کر آئیں گے“۔ ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ﴾ (المؤمن: 60) ”جو لوگ میری عبادت سے انکار کرتے ہیں، عنقریب وہ جہنم میں ذلیل وخوار ہو کر داخل ہوں گے“۔