سورة يس - آیت 66
وَلَوْ نَشَاءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰ أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا دیں (٣٢) پھر وہ راستے کی طرف بڑھیں تو کیسے دیکھ پائیں گے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی بینائی سے محرومی کے بعد انہیں راستہ کس طرح دکھائی دیتا؟ لیکن یہ تو ہمارا حلم وکرم ہے کہ ہم نے ایسا نہیں کیا۔