سورة آل عمران - آیت 82
فَمَن تَوَلَّىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس جس نے اس کے بعد اعراض کیا وہی لوگ فاسق ہیں
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ اہل کتاب (یہود ونصاری) اور دیگر اہل مذاہب کو تنبیہ کہ بعثت محمدی کے بعد ان پر ایمان لانے کی بجائے، اپنے اپنے مذہب پر قائم رہنا اس عہد کے خلاف ہے جو اللہ تعالی نے نبیوں کے واسطے سے ہر امت سے لیا اور اس عہد میں انحراف کفر ہے۔ فسق یہاں کفر کے معنی میں ہےکیونکہ نبوت محمدی سے انکار صرف فسق نہیں سراسر کفر ہے۔