سورة فاطر - آیت 20
وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّورُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور نہ تاریکی اور روشنی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اندھے سے مراد کافر اور آنکھوں والاسے مومن، اندھیروں سے باطل اور روشنی سے حق مراد ہے، باطل کے بےشمار انواع ہیں، اس لئے اس کے لئے جمع کا اور حق چونکہ متعدد نہیں، ایک ہے، اس لئے اس کے لئے واحد کا صیغہ استعمال کیا۔