سورة سبأ - آیت 44
وَمَا آتَيْنَاهُم مِّن كُتُبٍ يَدْرُسُونَهَا ۖ وَمَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ قَبْلَكَ مِن نَّذِيرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ہم نے انہیں نہ ایسی کتابیں (٣٥) دی تھیں جنہیں وہ پڑھتے تھے، اور نہ آپ سے پہلے ان کے پاس اپنا کوئی ڈرانے والا رسول بھیجا تھا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس لئے وہ آرزو کرتے تھے کہ ان کے پاس بھی کوئی پیغمبر آئے اور کوئی صحیفہ آسمانی نازل ہو۔ لیکن جب یہ چیزیں آئیں تو انکار کردیا۔