سورة سبأ - آیت 24
قُلْ مَن يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ قُلِ اللَّهُ ۖ وَإِنَّا أَوْ إِيَّاكُمْ لَعَلَىٰ هُدًى أَوْ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے میرے نبی ! آپ پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین سے تمہیں روزی کون (٢٠) پہنچاتا ہے؟ آپ خود ہی بتا دیجئے کہ اللہ، اور بے شک ہم راہ راست پر ہیں یاتم، یا ہم میں سے ایک کھلی گمراہی میں پڑا ہوا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ظاہر بات ہے گمراہی پر وہی ہو گا جو ایسی چیزوں کو معبود سمجھتا ہے جن کا آسمان و زمین سے روزی پہنچانے میں کوئی حصہ نہیں ہے ،نہ وہ بارش برسا سکتے ہیں۔اس لئے حق پر یقینا اہل توحید ہی ہیں ،نہ کہ دونوں۔