سورة سبأ - آیت 2
يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا ۚ وَهُوَ الرَّحِيمُ الْغَفُورُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
وہ ہر اس چیز کو جانتا (2) ہے جو زمین میں داخل ہوتی ہے، اور جو اس سے نکلتی ہے، اور جو آسمانوں سے اترتی ہے اور جو اس میں چڑھتی ہے، اور وہ بے حد مہربان، بڑا معاف کرنے والا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مثلاً بارش، خزانہ اور دفینہ وغیرہ۔ ** بارش، اولے، گرج، بجلی اور برکات الٰہی وغیرہ، نیز فرشتوں اور آسمانی کتابوں کا نزول۔ *** یعنی فرشتے اور بندوں کے اعمال۔