سورة الأحزاب - آیت 61
مَّلْعُونِينَ ۖ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِّلُوا تَقْتِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
در آنحالیکہ ان پر پھٹکار بر سے گی، جہاں کہیں بھی ہوں گے پکڑ لئے جائیں گے اور بری طرح قتل کئے جائیں گے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ حکم نہیں ہے کہ ان کو پکڑ کر مار ڈالا جائے، بلکہ بد دعا ہے کہ اگر وہ اپنے نفاق اور ان حرکتوں سے باز نہ آئے تو ان کا نہایت عبرت ناک حشر ہوگا۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ حکم ہے۔ لیکن یہ منافقین نزول آیت کے بعد اپنی حرکتوں سے باز آگئے تھے، اس لئے ان کے خلاف یہ کارروائی نہیں کی گئی جس کا حکم اس آیت میں دیا گیا تھا۔ (فتح القدیر)۔