سورة الأحزاب - آیت 10
إِذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جب دشمن تم پر چڑھ آئے، تمہارے اوپر سے (٨) اور تمہارے نیچے سے اور جب آنکھیں پتھرا گئیں اور دل گلے تک پہنچ گئے اور تم لوگ اللہ کے بارے میں مختلف قسم کے گمان کرنے لگے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس سے مراد یہ ہے کہ ہر طرف سے دشمن آگئے یا اوپر سے مراد غطفان، ہوا زن اور دیگر نجد کے مشرکین ہیں اور نیچے کی سمت سے قریش اور ان کے اعوان وانصار۔ 2- یہ مسلمانوں کی اس کیفیت کا اظہار ہے جس سے اس وقت دوچار تھے۔