سورة الأحزاب - آیت 2
وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور آپ پر آپ کے رب کی جانب سے جو وحی (٢) آتی ہے اس کی اتباع کیجئے (مومنو !) بے شک اللہ تمہارے اعمال سے پوری طرح باخبر ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی قرآن کی اور احادیث کی بھی، اس لئے کہ احادیث کے الفاظ گو نبی (ﷺ) کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے ہیں لیکن ان کے معانی ومفاہیم من جانب اللہ ہی ہیں۔ اسی لئے ان کو وحی خفی یا وحی غیر متلو کہا جاتا ہے۔ ** پس اس سے تمہاری کوئی بات مخفی نہیں رہ سکتی۔