سورة السجدة - آیت 28
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور کفار مکہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو بتاؤ کہ یہ فیصلہ (٢١) کب ہوگا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس فیصلے (فتح) سے مراد اللہ تعالیٰ کا وہ عذاب ہے جو کفار مکہ نبی (ﷺ) سے طلب کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اے محمد! (ﷺ) تیرے اللہ کی مدد تیرے لئے کب آئے گی؟ جس سے تو ہمیں ڈراتا رہتا ہے۔ فی الحال تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ تجھ پر ایمان لانے والے چھپے پھرتے ہیں۔