سورة السجدة - آیت 23

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَلَا تَكُن فِي مِرْيَةٍ مِّن لِّقَائِهِ ۖ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے موسیٰ کو تورات (١٧) دی تھی، پس آپ قرآن کے کلام الٰہی ہونے میں بھی شبہ نہ کیجئے اور ہم نے تورات کو بنی اسرائیل کے لئے ہدایت کا ذریعہ بنایا تھا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* کہا جاتا ہے کہ یہ اشارہ ہے اس ملاقات کی طرف جو معراج کی رات نبی (ﷺ) اور حضرت موسیٰ (عليہ السلام) کے درمیان ہوئی، جس میں حضرت موسیٰ (عليہ السلام) نے نمازوں میں تخفیف کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ ** (اسے) سے مراد کتاب (تورات) ہے یا خود حضرت موسیٰ (عليہ السلام) ۔