سورة الروم - آیت 44
مَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِأَنفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو آدمی کفر (٣٠) کرے گا اس کے کفر کا وبال اسی پر آئے گا اور جو لوگ نیک عمل کریں گے وہ اپنے ہی لئے بھلائی کی راہ ہموار کریں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- مَهْدٌ کے معنی ہیں راستہ ہموار کرنا، فرش بچھانا، یعنی یہ عمل صالح کے ذریعے سے جنت میں جانے اور وہاں اعلیٰ منازل حاصل کرنے کے لئے راستہ ہموار کر رہے ہیں۔