سورة آل عمران - آیت 47
قَالَتْ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ ۖ قَالَ كَذَٰلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
مریم نے کہا (41) اے میرے رب ! مجھے لڑکا کیسے ہوسکتا ہے؟ مجھے تو کسی انسان نے چھوا بھی نہیں ہے، کہا، اسی طرح اللہ نے جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جب کسی چیز کا فیصلہ کرلیتا ہے تو وہ ہوجا کہتا ہے، تو وہ چیز ہوجاتی ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- تیرا تعجب بجا، لیکن قدرت الٰہی کے لئے یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے، وہ تو جب چاہے اسباب عادیہ وظاہریہ کا سلسلہ ختم کرکے حکم کن سے پلک جھپکتے میں، جو چاہے کر دے۔