سورة العنكبوت - آیت 28

وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُم بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِّنَ الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے لوط (١٦) کو بھی نبی بنا کربھیجا جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا، تم ایسی برائی کرتے ہو، کہ تم سے پہلے دنیا والوں میں سے کسی نے بھی نہیں کیا ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس بدکاری سے مراد وہی لواطت ہے جس کا ارتکاب قوم لوط (عليہ السلام) نے ہی سب سے پہلے کیا، جیسا کہ قرآن نے صراحت کی ہے۔