سورة العنكبوت - آیت 4
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ أَن يَسْبِقُونَا ۚ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
یا جو لوگ برائیاں (٣) کرتے ہیں وہ یہ گمان کربیٹھے ہیں کہ وہ ہماری گرفت سے آگے بڑھ جائیں گے کتنا ہی براحکم لگاتے ہیں وہ لوگ
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ہم سے بھاگ جائیں گے اور ہماری گرفت میں نہ آسکیں گے۔ ** یعنی اللہ کے بارے میں کس ظن فاسد میں یہ مبتلا ہیں، جب کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے اور ہر بات سے باخبر بھی . پھر اس کی نافرمانی کرکے اس کے مواخذہ وعذاب سے بچنا کیوں کر ممکن ہے؟