سورة القصص - آیت 43

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِن بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَىٰ بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے گزشتہ قوموں (٢١) کو ہلاک کرنے کے بعد موسیٰ کو کتاب (تورات) دی جو لوگوں کے لئے نصیحتوں کا مجموعہ، ہدایت کا ذریعہ اور اللہ کی رحمت تھی تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی فرعون اور اس کی قوم یا قوم نوح وعاد وثمود وغیرہ کی ہلاکت کے بعد موسیٰ (عليہ السلام) کو کتاب (تورات) دی۔ ** جس سے وہ حق کو پہچان لیں اور اسے اختیار کریں اور اللہ کی رحمت کے مستحق قرار پائیں۔ *** یعنی اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں اور اللہ پر ایمان لائیں اور اس کے پیغمبروں کی اطاعت کریں جو انہیں خیر ورشد اور فلاح حقیقی کی طرف بلاتے ہیں۔