سورة القصص - آیت 12

وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِن قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ وَهُمْ لَهُ نَاصِحُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے پہلے سے ہی ان پر دائیاؤں کا دودھ حرام (٨) کردیا تھا اس لئے ان کی بہن نے فرعون کے گھروالوں سے کہا کیا میں تمہیں ایک ایسا گھرانہ بتاؤں جو اس بچے کی تمہاری واسطے دیکھ بھال کرے گا اور وہ لوگ اس کے بڑے خیرخواہ ہوں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی ہم نے اپنی قدرت اور تکوینی حکم کے ذریعے سے موسیٰ (عليہ السلام) کو اپنی ماں کے علاوہ کسی اور انا کا دودھ پینے سے منع کر دیا، چنانچہ بسیار کوشش کے باوجود کوئی انا انہیں دودھ پلانے اور چپ کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ** یہ سب منظر ان کی ہمشیرہ خاموشی کے ساتھ دیکھ رہی تھیں ، بالآخر بول پڑیں کہ میں تمہیں (ایسا گھرانا بتاؤں جو اس بچے کی تمہارے لیے پرورش کرے)۔