سورة القصص - آیت 5

وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے ان لوگوں پر احسان (٥) کرنا چاہا جو سرزمین مصر میں بہت ہی کمزور سمجھے جاتے تھے اور انہیں سردار اور پیشوا بنانا چاہا اور انہیں زمین کا وارث بنانا چاہا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اللہ تعالیٰ نے اس کمزور اور غلام قوم کو مشرق ومغرب کا وارث (مالک وحکمران) بنا دیا (الاعراف: 137) نیز انہیں دین کا پیشوا اور امام بھی بنا دیا۔