سورة النمل - آیت 89

مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جولوگ نیک عمل کریں گے انہیں اس کا بہترین بدلہ دیا جائے گا اور ایسے لوگ اس دن گھبراہٹ سے محفوظ ومامون رہیں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی حقیقی اور بڑی گھبراہٹ سے وہ محفوظ ہوں گے۔ ﴿لا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الأَكْبَرُ﴾ (الأنبياء: 103)