سورة النمل - آیت 34
قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً ۖ وَكَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس نے کہا، بادشاہ جب کسی ملک میں (فوج کشی کے ذریعہ) داخل ہوتے ہیں تو اسے برباد کردیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل بنا دیتے ہیں، اور یہ لوگ بھی ایسا کریں گے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی طاقت کے ذریعے سے فتح کرتے ہوئے۔ 2- یعنی قتل و غارت گری کرکے اور قیدی بنا کر۔ 3- بعض مفسرین کے نزدیک یہ اللہ کا قول ہےجو ملکۂ سبا کی تائید میں ہے اور بعض کے نزدیک یہ بلقیس ہی کا کلام اور اس کا تتمہ ہے اور یہی سیاق کے زیادہ قریب ہے۔