سورة الشعراء - آیت 187

فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاءِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اگر تم اپنے دعوی میں سچے ہو تو آسمان کا ایک ٹکڑا ہم پر گرا دو

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ حضرت شعیب (عليہ السلام) کی تہدید کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر تو واقعی سچا ہے تو جاہم تجھے نہیں مانتے، ہم پر آسمان کا ٹکڑا گرا کر دکھا!۔