سورة الشعراء - آیت 137
إِنْ هَٰذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ تو پہلے لوگوں کی عادت ہے۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی وہی باتیں ہیں جو پہلے بھی لوگ کرتے آئے ہیں یایہ مطلب ہے کہ ہم جس دین اور عادات وروایات پر قائم ہیں، وہ وہی ہیں جن پر ہمارے آبا واجداد کار بند رہے، مطلب دونوں صورتوں میں یہ ہے کہ ہم آبائی مذہب کو نہیں چھوڑ سکتے۔